بورے والا،ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر 2افراد شدید زخمی

بورے والا ( نمائندہ دنیا)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں پٹواری بھی لٹ گیا ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو شہریوں کو کو گولیاں مار دیں ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی عابد ہسپتال میں زیر علاج ۔
تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے پٹواری کو بھی لوٹ لیا عدنان ایو ب سکنہ 146ای بی اپنے گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے 142ای بی کے قریب اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین کر فرا رہو گئے دوسرے واقعہ میں ڈاکوؤں نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود مرضی پورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی ڈاکوؤں نے عابد مشتاق کو اسلحہ کے زور پر لوٹنا چاہا تو اس نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی اور فرا رہو گئے عابد فائر لگنے سے زخمی ہو گیا اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔