ایف آئی اے ٹیم پر حملہ،کرنسی ڈیلر سمیت 31افراد پر مقدمہ،دکان سیل
گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ایف آئی اے کی ٹیم کو یرغمال بنانے اور ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں کرنسی ڈیلر سمیت 11نامزد اور20نا معلوم ۔
حملہ آ وروں کے خلاف مقدمہ درج اور دکان کو سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مین بازار گگو منڈی میں کرنسی ڈیلر محمد افضل کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے اس کی دکان پر چھاپہ مارا تو محمد افضل اور اس کے ساتھیوں نے ٹیم کو تشدد کا نشانہ بناکر یرغمال بنا لیا۔ اور محمد افضل ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیامقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایف آئی اے ٹیم کو بازیاب کیا۔ اور سب انسپکٹر ایف آئی اے شبانہ شمشیر کی مدعیت میں ملزمان عمیر اسلم ،محمد اسامہ ،محمد وحید ،محمد امجد ،مرزا محمد عمران ،محمد نعیم ،شیخ سلمان ،فیصل ،وقاص عرف وکی طلحہ رشید اور20نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور کرنسی ڈیلر کی دکان کو سیل کر دیا۔