پیر سید محمد راجن بخش شاہؒ کا عرس آج سے شروع

پیر سید محمد راجن بخش شاہؒ  کا عرس آج سے شروع

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)معروف دینی ،روحانی شخصیت پیر سید محمد راجن بخش شاہ بخاریؒ کا 38واں،پیر سید محمد افضل شاہ بخاری ؒ کا 21واں اور۔۔

 پیر سید خورشید احمد شاہ بخاریؒ کے 19ویں دو روزہ عرس کی تقریبات آج سے موضع فاضل شاہ تحصیل کبیر والا میں شروع ہونگی،زیب سجادہ پیر سید محمد علی شاہ بخاری کی زیر صدارت آج شب بیداری ، محفل حمد ونعت،اور محفل سماع منعقد کی جائے گی۔ جس میں ثناء خوان مدح سرائی اور سید محمد راجن بخش شاہ ؒ کا کلام پیش کریں گے ، معروف دینی سکالر،مہتمم جامعہ فاضل شاہی لاہور مولانا حکیم محمد منشا چشتی فاضل شاہی خصوصی خطاب کریں گے ،عبدالرحمن فاضل شاہی،مہر محمد بخش نون،محمد ناصر ،محمد دانیال جامی ہدیہ نعت پیش کریں گے ،انتظامی کمیٹی میں حاجی ماسٹر محمد رمضان،خلیفہ محمد اویس بھٹہ ودیگر شامل ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں