آواز پراجیکٹ صنفی تشدد کیخلاف سرگرم ہے ،بسم اللہ ارم

آواز پراجیکٹ صنفی تشدد کیخلاف سرگرم ہے ،بسم اللہ ارم

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)ایس پی او ضلع خانیوال کے 72 دیہات میں آواز دو پراجیکٹ کے ذریعے صنفی تشدد کے خاتمے۔۔

 کم عمری کی شادی کی روک تھام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے ۔ جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں 36 کمیونٹی ڈائیلاگ منعقد کیے جس میں 1000 سے زائد افراد کو ان موضوعات پر آگاہی مہیا کی گئی جبکہ 18 آگاہی سنٹرز نے کمیونیٹیز کے 200 مسائل کے حل کے لیے انہیں متعلقہ اداروں تک ریفر کیا اور شہری ریاست رابط کاری میں اپنا کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈسڑکٹ فورم خانیوال بسم اللہ ارم ، ڈپٹی چیئرمین پادری زکریا مختار نے ڈسڑکٹ فورم کی مقامی ہوٹل میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پراجیکٹ میں نوجوانوں کی شمولیت کے لیے ضلع خانیوال سے 100 آواز چینج ایجنٹ منتخب کر لیے گئے ہیں ۔جس ماہ اکتوبر میں ٹریننگ کروائی جائے گی جو کمیونٹی کی سطح پر سوشل ایکشن پراجیکٹ بنائیں گے اور انہیں عملی جامہ پہنائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں