شہری طلائی زیورات،سامان فروخت کر کے بجلی بل ادا کرنے لگے
سکندرآباد(نامہ نگار ) بجلی کے بلوں پر بھاری بے جا ٹیکسوں نے غریب شہریوں کے طلائی زیورات گھروں کا قیمتی سامان فروخت کرادیا ۔۔
،خواتین سمیت شہریوں نے شدید احتجاج کرتے اور حکمرانوں کو بدعائیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،بچوں کی سکول فیس بھر نے کے بجائے بجلی بل جمع کرانے پر مجبور ہیں، بچے اب سکول جانے کے بجائے فیکٹریوں میں ملازمت کر رہے ہیں ۔تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسوں قیمتوں میں بے پناہ ا ضافے کے ساتھ بجلی کے بل بھرنا شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے جس پر شہریوں نے اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے کے لیے اپنے طلائی زیورات گھروں کا قیمتی سامان فروخت کرنا شروع کردیا، بجلی بل پورا نہ ہونے پر بچوں کا سکولوں سے نام خارج کراکر فیکٹریوں میں ملازمت کرانے پر مجبور ہوگئے۔حکمرانوں کی عیاشیاں پوری کرنے کے لیے فیکٹریوں میں دھکے کھارہے ہیں ،یہی صورتحال رہی تو تو گھریلو سامان کے بعد ماں باپ اپنے بچوں کو بھی فروخت کرنے کے لیے باہر نکل آئیں گے ،سوشل میڈیا پر بچے فروخت کرنے کے اشتہار چلیں گے ۔