میلسی،دوگروپوں فائرنگ،4افراد شدید زخمی

میلسی،دوگروپوں فائرنگ،4افراد شدید زخمی

میلسی (نامہ نگار) تھانہ میراں کی حدود موضع محبوب شاہ چاہ کڈن والا میں جھگڑے پر فائرنگ سے چار افراد شدید زخمی۔

۔تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ میں فائرنگ کے تین واقعات ہوچکے ہیں۔ میلسی تھانہ میراں پور کے علاقہ موضع محبوب شاہ چاہ کڈن والا پر سید اور کڈن برادری میں لڑائی جھگڑے پر سید برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد نصیر کڈن،پرویز کڈن،سہیل کڈن طارق کڈن کو زخمی کر دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ میراں پور موقع پر پہنچ گئی۔زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔زخمیوں کی حالت غیر ہونے پر بہاولپور ریفر کردیا گیا۔تھانہ میراں پور کی حدود،میں فائرنگ کے ایک ہفتہ میں تین واقعات ہوچکے ہیں،خوف سے شہری گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ۔ایک طرف ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔دوسری طرف پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے والے کسی ایک شخص کو بھی گرفتار نہیں کر سکی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں