ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو بیج لگانے کی تقریب،اہلخانہ کی بھی شرکت

ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو بیج  لگانے کی تقریب،اہلخانہ کی بھی شرکت

جودھ پور،بارہ میل (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے پولیس ملازمین کی فیملی کے ہمراہ پروموٹ ہونے والے۔۔

 اے ایس آئی شوکت علی کو سب انسپکٹر پر پروموشن کے بیج لگائے ۔ڈی پی او رانا عمر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا سفر طے کرنے پر آپ اور آپ کی فیملی مبارکباد کے مستحق ہیں یقیناََ یہ ترقی پروموٹ ہونے والے پولیس افسروں کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے میں آپ سے امید کرتا ہوں کہ آپ تمام پولیس افسر دیانتداری، عدل و انصاف اور پوری لگن کے ساتھ اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اپنے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا نام روشن کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں