ناخلف بیٹے نے اہلیہ سے ملکربیوہ ماں کا جینا عذاب بنا دیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ناخلف بیٹے نے بیوی سے ملکر مکان پر قبضہ کرنے کیلئے بیوہ ماں کا جینا عذاب بنا دیا،۔۔
آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے ، بیوہ انصاف کیلئے دربدر ہوگئی۔تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 4محلہ قاضی والا کی بیوہ زبیدہ بیگم نے کہا ہے کہ اس کا بیٹا خورشید خان عرف جگنو اور اسکی بیوی نادیہ گل گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، آئے روز روز لڑائی جھگڑا،گالم گلوچ اورمارپیٹ کرتے ہیں،زبردستی پیسے چھین لیتے ہیں، نہ دینے پر چوری کرلیتے ہیں ،پوچھنے پرقتل اور گھر سے نکالنے کی دھمکیا ں دیتے ہیں،ضعیف العمرخاتون نے ڈی پی او اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بیٹے اور بہو کے ظلم تشدد سے نجات دلائی جائے ۔