ماہڑہ،گیس ری فلنگ کا دھندہ جاری،شہریوں کی زندگی خطرے میں

ماہڑہ،گیس ری فلنگ کا دھندہ جاری،شہریوں کی زندگی خطرے میں

ماہڑہ ( نامہ نگار) شہریوں پر موت کے بادل منڈلانے لگے محکمہ سول ڈیفنس مظفرگڑھ مجرمانہ بھتہ خوری میں مشغول ۔۔

جگہ جگہ موت کے سنٹر قائم ،شہریوں کی زندگیاں رسک پر ،ماہڑہ ،روہیلانوالی ،گدپور بیٹ ،رائلی بلوچاں ،چوک لالو ،چوک جھنگڑ میں سول ڈیفنس کے بھتہ خور عملہ و افسروں کے باعث غیر قانونی ایل پی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کا دھندہ دھڑلے سے جاری ،گنجان آبادیوں میں قائم موت کے سنٹرز سے علاقہ مکینوں کی زندگیوں پر موت کے بادل منڈلانے لگے ۔ماہڑہ وگرد نواح میں موت کے سنٹرز پر کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے محکمہ سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے خاموشی سوالیہ نشان ودیگر جگہ پر واقع گیس سلنڈروں کی غیر قانونی مارکیٹ عرصہ دراز سے قائم ہے ، جہاں پر حکومت کی طرف سے سخت پابندی کے باوجود گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ جاری ہے محکمہ سول ڈیفنس کی نااہلی پر شہریوں میں شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر ڈی جی خان ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں