کپاس کی پیداوار کیلئے فیلڈ افسروں کو متحرک کریں، شاہد زمان
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)قائم مقام ڈپٹی کمشنر شاہد زمان نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار کے ہدف کے حصول کیلئے فیلڈ افسروں اور۔۔
انٹرنیز کو متحرک کریں، اے سی صاحبان ان کی مانیٹرنگ کریں،ہرتحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرجیننگ فیکٹریوں کا دورہ اورکنٹرول روم کو فعال کریں، بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں میپکو کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر کا اپنی زیر صدار ت ویڈیو لنک جائزہ اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ گرفتاریاں بھی عمل میں لائیں ،سموگ کی روک تھام کیلئے فصلات کی باقیات کو جلانے سے پرہیز کیا جائے ، جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مایوس کن ہے ان کی جواب طلبی کی جائے ۔ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام اور میٹریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں اب گاؤں چمکیں کی تحت یونین کونسلوں میں صفائی کی صورتحال، مہنگائی کیخلاف آپریش، چینی کے سٹاک کی صورتحال، غیرقانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔