جہانگیرآباد انجمن تاجران الیکشن،شاہین گروپ بلامقابلہ منتخب

جہانگیرآباد انجمن تاجران الیکشن،شاہین گروپ بلامقابلہ منتخب

ملتان(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران ابن سیناجال والا روڈ جہانگیر آباد ملتان کے تاجروں کے الیکشن، شاہین گروپ کو بلامقابلہ فاتح قرار دیدیا گیا۔

تفصیل کے مطابق انجمن تاجران ابن سیناجال والا روڈجہانگیر آبادملتان کے تاجروں کے الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے اعلان کیاتھاکہ ہفتہ تک الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران اپنے کاغذات جمع کرادیں مگر مقررہ وقت تک شاہین گروپ کے علاوہ کسی دوسرے گروپ نے کاغذات جمع نہ کرائے ،مقررہ وقت کے بعدالیکشن کمشنر شیخ سلیم ،جنرل سیکرٹری جنرل بس سٹینڈ،ڈپٹی الیکشن کمشنرڈاکٹرغلام شبیراورممبرملک اکبردرانہ نے شاہین گروپ کو بلامقابلہ فاتح قرار دیدیاجن میں صدر موسیٰ خان،جنرل سیکرٹری مہر کاشف، سینئر نائب صدروجاہت حسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدعظیم،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اظہرعباس،فنانس سیکرٹری فیضان اللہ،سیکرٹری انفارمیشن حیدر زمان، نائب صدرمحمدآصف کھنڈ،ماجدعلی اورفیاض احمد کامیاب قرارپائے ۔اس موقع پر کامیاب امیدواروں نے قومی تاجراتحادجنوبی پنجاب کے صدروانجمن تاجران ایم اے جناح روڈملک خالد بھٹہ،شیخ شمس الحق ،راؤ آصف جنرل سیکرٹری باقر آباد پلی ،مہر جاوید ہرل صدربودلہ ٹاؤن ،ماسٹر ہارون کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں