مہنگائی ،تاجر اور سفید پوش طبقہ متاثر ہو رہا :شیخ طاہر امجد
ملتان(لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان کے صدر شیخ طاہر امجد نے کہا ہے کہ بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ قبول نہیں پہلے ہی۔۔۔
انفرادی و مجموعی معاشی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں اوپر سے بجلی،پٹرول مسلسل مہنگا کرکے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاجر اور سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کئی گنا بڑھ چکے ہیں ملک تو ڈیفالٹ سے بچ گیا لیکن اب ہر شخص ڈیفالٹ ہو رہا ہے اور مجموعی ادائیگیاں اخراجات ناممکن ہوتے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدے داران کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔