میپکوکے بااثر ایس ڈی اوز نے سینئر افسروں کو یرغما ل بنالیا
ملتان(خصوصی رپورٹر)ضلع ملتان میں تعینات میپکو کے بااثر ایس ڈی اوز نے سینئر افسروں کو یرغما ل بنالیا۔
وزارت توانائی کی ہدایت پر ٹرانسفر ہونے والے 315 افسروں میں ایس ڈی او کی واحد کیٹگری اپنے ہی شہروں میں تعینات ہوکر بجلی چوروں کی سرپرستی کرنے لگے ۔ذرائع کے مطابق میپکوکے ملتان شہر میں تعینات بااثر ایس ڈی اوز نے سینئر افسروں کو یرغمال بنالیا ہے ، ملتان کی پانچوں آپریشن ڈویژنوں میں وہاڑی سے ٹرانسفرہوکر آنے والے ایگزیکٹو انجینئرز کو اپنے اشاروں پر چلایاجارہاہے ۔ دوسرے شہر سے ملتان میں تعینات ہونے والے ایکسین مقامی حالات سے نابلد ہیں جسکی وجہ ایس ڈی اوز تمام ایکسین کو اپنے اشاروں پر چلارہے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملتان میں حسن پروانہ، نواں شہر، انڈسٹریل اسٹیٹ، سٹی، پاک گیٹ، گارڈن ٹاؤن، شمس آباد، بوسن روڈ، حسن آباد، واپڈا ٹاؤن، گلگشت، شاہ رکن عالم، نیوملتان،کینٹ، غلہ منڈی، گلبرگ، منظور آباد، قصبہ مڑل، مخدوم رشید، شجاع آباد، سکندرآباد، جلال پور پیروالہ، علی پور سادات، ولایت آباداور پیراں غائب میں تعینات ایس ڈی اوز کو دوسرے شہرو ں میں بھیجنے کے بجائے ضلع ملتان میں ہی ایک سب ڈویژن سے دوسری سب ڈویژن میں پوسٹ کیا گیا ہے۔