نشتر ہسپتال،عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی کا جائزہ

نشتر ہسپتال،عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی کا جائزہ

ملتان(لیڈی رپورٹر)پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی زیر صدارت مختلف شعبوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اختر ، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان , پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم، ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی، ڈاکٹر سیدہ علی، ڈاکٹر صائمہ اشرف، ڈاکٹر لیاقت جرال، ڈاکٹر افشین،اے ایم ایس ایڈمن نشتر اسپتال ڈاکٹر سید علی مہدی اور ڈاکٹر شریف اور شاہد سمیت بلڈنگ اور ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام شعبوں میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، مریضوں کے چارٹس، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر طبی آلات کی فعالیت سمیت ٹیسٹنگ کی سہولیات اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علاؤہ ازیں باقی شعبوں میں تزئین و آرائش کے منصوبوں کے لیے محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے 300 ملین کی مزید گرانٹ کی فراہمی بارے بھی سربراہوں کو آگاہ کیا گیا اور اس میں شعبہ سرجری، میڈیسن اور شعبہ امراضِ نسواں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وارڈز کی سلیکشن مذکورہ شعبوں کے سربراہان کی مشاورت سے کی جائے گی اور سربراہان کو اس حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے ۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے شعبوں کے سربراہان کو تمام تر معاملات میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین د ہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج راشد قمر راؤ نے کہا کہ مریضوں کے بہتری کے لئے تمام اقدام برق رفتاری سے نمٹائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں