الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ، مستحقین میں شادی بکس تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ، مستحقین میں شادی بکس تقسیم

ملتان(خبر نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی جانب سے مستحقین بستی خداداد میں آٹا، کپڑے، شادی بکس اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

اس سلسلہ میں پی پی 213بستی خداداد کے کمیونٹی سنٹر میں الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی جانب سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں 100 آٹے کے تھیلے ،50مردانہ سوٹ، 50 زنانہ سوٹ، 2شادی بکس اور سلائی مشینیں مستحق خواتین میں تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر الخدمت ویمن ونگ شریفاں مقصود نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہر اور گردونواح میں مستحقین کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے تاکہ مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں سے تنگ لوگوں کی مدد ہو سکے اور وہ اپنے امور زندگی بہتر طریقے سے ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ الخدمت خالصتا خدمت کے جذبہ کے تحت کام کررہی ہے جس سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے الخدمت ویمن ونگ کی سرگرمیاں مستحق سفید پوش طبقات کے لیے ریلیف کا باعث بن رہی ہیں۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ضلعی ناظمہ رضیہ عابد نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی ہی انقلابی منشور رکھتی ہے ہمارے ارکان اسمبلی ذمہ داران کرپشن جیسی لعنت سے مبرا ہیں، عوام ہمیں آئندہ انتخابات میں موقع دیں انقلابی اقدامات کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں