عیدمیلادالنبیؐ کی تیاریاں،گھروں عمارتوں کی سجاوٹ شروع

عیدمیلادالنبیؐ کی تیاریاں،گھروں  عمارتوں کی سجاوٹ شروع

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)عیدمیلاد النبیؐ کی آمد کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد سجاوٹی سامان کی خریداری میں مصروف ہیں۔۔۔

سجاوٹی سامان کی فروخت بڑھ گئی ہے گھروں اور کمرشل عمارتوں کی سجاوٹ کا عمل بھی شروع کردیاگیا ،شہریوں کی جانب سے اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ گلیوں اور بازاروں کو سجانے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں اور اس مد میں شہری بھرپور جذبے کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کے علاوہ بچے پہاڑیاں بنانے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں شہریوں کی بڑی تعداد 12ربیع الاول پر لنگر تقسیم کرنے کیلئے کھانا کھانے والوں کی بکنگ کررہی ہے اور اشیاء کی خریداری بھی کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں