یو ای ٹی:نئے داخلوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے:ڈاکٹر کامران
ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ۔۔۔
یو ای ٹی ملتان بارہ ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے یونیورسٹی میں اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہفت روزہ تقریبات کا انعقاد کرے گی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی پر خصوصی پروگرام منعقد ہونگے جس میں طلباء کے درمیان حمد و ثناء تقریری مقابلے اور اختتام پر سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوگی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے مزید کہاکہ یو ای ٹی ملتان میں نئے داخلوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے یہ جنوبی پنجاب کے طلبا ء وطالبات کا یونیورسٹی پر مکمل اعتماد ہے اس حوالے سے ہم پر امید ہیں ۔ گزشتہ سال سے زائد داخلے ہوئے ہیں ۔اس ادارے کا مین کیمپس جوکہ لاڑ میں زیر تعمیر ہے اسکی تعمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسکا فیز ون 80 فیصد اور فیز ٹو 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور ہم اس سال کے آ خر تک اپنی یونیورسٹی کو وہاں شفٹ کرلیں گے تاہم سٹی کیمپس بی سی جی چوک قاسم پور کالونی میں بھی باقاعدہ تدریس کا عمل چلتا رہے گا لاڑ کیمپس کیلئے یو ای ٹی اپنی بس سروس چلائے گی تاکہ طلبا و طالبات کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اگلے سال لاڑ کیمپس اپنی تکمیل تک پہنچ جائے گا۔