ویمن یونیورسٹی ، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کا افتتاح

ویمن یونیورسٹی ، ڈائریکٹوریٹ  آف سٹوڈنٹس افیئرز کا افتتاح

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کا افتتاح کر دیا گیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آفس سٹوڈنٹس قائم کیاگیا ہے جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا ، انہوں نے کہا کہ طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ پاکستانی قوم صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کی کسی بھی قوم سے کم نہیں کیونکہ ہم کم وسائل کے باوجود مضبوط ارادے سے بحرانوں پر قابو پاتے ہیں پاکستان کے موجودہ حالات میں سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں