میپکو عملہ معطل نہ کیاتو آفس کا گھیراؤ ہوگا،انجمن تاجران بند بوسن

 میپکو عملہ معطل نہ کیاتو آفس کا گھیراؤ ہوگا،انجمن تاجران بند بوسن

بند بوسن(نامہ نگار)سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران و آڑھتیاں اڈا بند بوسن حاجی علی شیر بوسن و صدر انجمن آڑھتیان اڈا بند بوسن حاجی محمد قاسم بوسن اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ۔۔۔

 میپکو سب ڈویژن بوسن کے کرپٹ ایس ڈی او اوردیگرعملہ کو معطل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع اور میپکو آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔رہنماؤں کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایس ڈی اوتنویر اختر اور کرپٹ اہلکار اعجاز چن ، ندیم چن کے علاوہ خود ساختہ یونین عہدیداروں نے کرپشن، لوٹ مار اور بجلی چوری کی انتہا کی ہوئی ہے ،انہوں نے فش فارم ، ٹیوب ویل ، ائیر کنڈیشنز کے علاوہ بے شمار گھروں میں مفت بجلی کی سہولت دے رکھی ہے ، سب سے زیادہ لائن لاسز اس وقت سب ڈویژن بوسن میں ہیں جس کی وجہ یہاں کا کرپٹ ترین عملہ ہے ، ہم نے ان کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تو یہاں کا کرپٹ عملہ ہمارے خلاف ہو گیا اور جھوٹا مقدمہ کرا دیا ، آر پی او جھوٹا مقدمہ خارج کر کے شفاف انکوائری کرائیں اور کرپٹ اہلکاروں ندیم چن اور اعجاز چن کے ناجائز اثاثہ جات کے خلاف نیب انکوائری کرے ہر چیز سامنے آ جائے گی ،آڑھتیان و تاجر رہنماؤں نے ایف آئی اے ، محتسب اعلیٰ اور چیف میپکو آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو سب ڈویژن بوسن کے ایس ڈی او تنویر اختر ، اعجاز چن ، ندیم چن اور خود ساختہ یونین عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائر ی کی جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج ، شٹر ڈاؤن اور میپکو آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں