میپکو نادہندگان کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے :اکرم جاوید

میپکو نادہندگان کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے :اکرم جاوید

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ/سٹی ڈویژن ملتان چوہدری اکرم جاوید نے کہا ہے کہ رننگ بلوں اور واجبات،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن مزید تیز کیا جائے۔

واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی پر کنکشنز فوری منقطع کئے جائیں۔ جمپرز سے بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ڈویژنل کمپلیکس میں ایس ڈی اوز اور ریکوری سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سٹی/پاک گیٹ/حسن پروانہ/انڈسٹریل اسٹیٹ ،گارڈن ٹاؤن، کینٹ، نواں شہر،ولایت آباد سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ نادہندگان کے خلاف دن /رات آپریشن کئے جائیں اور بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے جائیں۔ بجلی چوری کرکے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں لایاجائے اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرواکر گرفتاریاں کروائی جائیں۔ نادہندگان کی روزانہ بیچ وائز فہرستوں پر ریکوری آپریشن کیاجائے اور ریکوری سٹاف سے روزانہ شام کو رپورٹ لی جائے۔ انہوں نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سٹی اور کینٹ ڈویژن کے زیر انتظام ایس ڈی اوز اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں