انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

 انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)پی بی سی سی نے انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

 تفصیل کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی نے انٹرکے نتائج کے بعد انٹرکے سیشن 2023-25 کے لئے داخلہ شیڈول میں اضافہ کردیا، اب امیدوار 5اکتوبر داخلہ لے سکیں گے جبکہ لیٹ فیس 6 سوروپے اضافی فیس کے ساتھ 20اکتوبر تک داخلہ بھجوایا جاسکتا ہے، تمام ایسے ادارے جو بورڈز سے الحاق شدہ ہیں وہ نئے شیڈول کے مطابق انرول کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں