حکومت بجلی ، پٹرول سستا کرکے ریلیف دے :طارق کریم

حکومت بجلی ، پٹرول سستا کرکے ریلیف دے :طارق کریم

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے عہدیداروں صدر چوہدی طارق کریم صدر،جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم، نائب صدرملک جاوید اختر۔۔۔

 چیئرمین سپریم کونسل میاں عبدالسلام، ممبران سپریم کونسل سردار علاؤ دین خان مزاری،مظفر اقبال دھول،ارشاد بھٹی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عبدالحمیدنے کہا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کی مفت بجلی، پٹرول کی سہولت واپس لی جائے مہنگی بجلی اور پٹرول نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتوں کو کم کر کے غریب عوام کو ریلیف دے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق صدور،وزراء اعظم،سابق وزراء اعلیٰ،سابق بیورکریٹس،سابق ججز کو دی جانے والی مراعات مفت بجلی،مفت پٹرول اور تمام سیکورٹی فوری طور پر ختم کی جائے ہمارا ملک اور ہمارے معاشی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ دوران دیوٹی مفت مراعات حاصل کرنے والے طبقے کو ملازمت کے بعد بھی مفت مراعات دی جائے جس کا ساراخمیازہ غریب عوام بھگتے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ وفاقی و صوبائی وزراء کی مراعات ختم کریں اور یہ سب لوگ اپنی جیب سے پٹرول اور بجلی کا بل بھریں ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے تمام بیورو کریٹ کو لگژری گاڑیاں دینی بند کریں تاکہ ان میں استعمال ہونے والا پٹرول بچ سکیں جس کا فائدہ غریب عوام اور ملک کوہوانہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ پاکستان میں ہی لگائے اور پاکستانی عوام کو ٹیکس فری سولر پیلٹس کم قیمت پر مہیا کرے جس سے بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں