ڈاکٹر عافیہ صدیقی کسی محمد بن قاسم کی منتظر ،اہلحدیث یوتھ فورس
ملتان(خبرنگارخصوصی)اہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے صدر طلحہ ثنااللہ، صدر ضلع ملتان قاری ہدایت اللہ رحمانی، ترجمان جنوبی پنجاب حافظ وقاص سعید نے کہا ہے کہ۔۔۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کسی محمد بن قاسم کی منتظر ہے، 23 ستمبر 2010 کا دن امریکی نظام عدل کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتا ہے ، جب ایک پاکستانی شہری کو بغیر کسی جرم کے 86 سال سزا سنائی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں مزید کہا کہ اس ظلم میں ہمارے حکمران برابر کے شریک ہیں، ہمارے حکمرانوں کی غفلت اور بے حسی کی وجہ سے امریکی جیل میں عافیہ صدیقی کی زندگی کو خطرات لا حق ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملہ پر پاکستانی حکومتوں کی مجرمانہ خاموشی شرم ناک ہے ، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی قوم کی بیٹی کی رہائی کے لیے بھرپور کوشش کرے۔