کم از کم اجرت کے قانون کی پاسداری کیلئے خصوصی مہم کا آغاز
ملتان(لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لیبر نے کم از کم اجرت کے قانون کی پاسداری کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے اور۔۔۔
ضمن میں ملتان کے مختلف علاقوں میں لیبر انسپکٹر عزیز خان لغاری نے معائنہ کیا اور دکانداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری احکامات کے مطابق اپنے ورکروں کو کم از کم قانون کے دائرہ کار میں لائیں اور کم از کم اجرت 32000 روپے کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ لیبر انسپکٹر عزیز خان نے مارکیٹوں میں تاجر رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں اور اس قانون پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی جس پر تاجروں نے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔