سیلاب سے تباہی ، علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے
بورے والا(سٹی رپورٹر)دریائے ستلج میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں وبائی بیماریاں پھوٹ پڑیں۔
دریائے ستلج کی پٹی پر واقع موضع سلدیرہ میں پی ایم اے فرینڈز گروپ کے زیرا ہتمام متاثرین کے علاج معالجے کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں معائنہ،مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر خالد چوہدری ،ڈاکٹر اعظم میاں، ڈاکٹر شاہد اقبال ، ڈاکٹر عرفان چوہدری ، ڈاکٹر مصعب عالم، ڈاکٹر پرویز انور،وہاڑی کے سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر وقار احمد ، ڈاکٹر ثاقب صادق، ڈاکٹر عبدالستار تجوانہ، ڈاکٹر بلال خالد، ڈاکٹر خضر بلال نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا۔