سیلاب متاثرہ 200سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم

سیلاب متاثرہ 200سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)دریائے ستلج کے قریب واقع ساہوکا کی سیلاب سے متاثرہ بستیوں میں ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن سید جاوید حسین شاہ کی ہدایت پر۔۔۔

 الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کی جانب سے 200 سو سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کرنے کی تقریب ساہوکا میں ہوئی ۔سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی چودھری طارق محمود نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب سے متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اپنے ڈونرز کے ساتھ ملکر سیلاب سے گرنے والے مکانات کی تعمیر کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔تقریب میں سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی چودھری طارق محمود، ملک عمران خورشید اعوان،فیلڈ ریلیف انچارج ساہوکا عمران خان ساہوکا،ڈسڑکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ انچارج زنیر ساجد ہنجرا،علی مرزا،ملک نعمان ودیگر والنٹیئرز نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں