خدمت مراکز پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام،فیضان احمد

خدمت مراکز پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام،فیضان احمد

ملتان ( وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض نے گزشتہ روز اچانک ای خدمت مرکز کا دورہ کیا اور رجسٹریشن برانچ سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض نے اس موقع پر شہریوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایک خدمت سینٹر میں سائلین کی شکایات پر رجسٹریشن کا عمل مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ ای خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان بھی کیا۔اس موقع پر ایک خدمت سنٹر کے منیجر محمد عبدالرئوف نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض نے کہا کہ یہ خدمت مراکز کا قیام حکومت پنجاب کا ایک انقلابی قدم ہے عوام کو براہ راست ریلیف کی فراہمی کے لیے ایک خدمت مراکز میں مزید سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے پیش نظر رجسٹری برانچ میں اصلاحات کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں