سینئرپولیس سٹیشن اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ کیلئے انٹرویو مکمل

ملتان( کرائم رپورٹر)ریجن آفس ملتان میں سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی آ سامیوں پر انٹر ویو کا سلسلہ دو دن جاری رہنے کے بعدمکمل ہوگیا،217 امیدواروں نے حصہ لیا۔
انٹر ویو پینل کی صدارت آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کی ۔ ملتان 116، وہاڑی 41، خانیوال 37، اور لودھراں کے 22امید وار انٹر ویو میں شریک ہوئے ۔ ملتان 99 ، وہاڑی 28 ، خانیوال 25اور لودھراں 15سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کا انتخاب کیا جائے گا ۔