خانیوال ،شوہر کی فائرنگ سے بیوی شدید زخمی
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو زخمی کر دیا ۔
شوہر فرار’تفصیل کے مطابق خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے نواحی گاؤں126 پندرہ ایل میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو زخمی کر دیا خاتون کی شناخت 35 سالہ آمنہ بی بی کے نام سے ہوئی ریسکیو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا۔متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔