مریضوں کی مکمل معلومات ڈینگی کنٹرول کیلئے اہم،وسیم سندھو

 مریضوں کی مکمل معلومات ڈینگی کنٹرول کیلئے اہم،وسیم سندھو

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈینگی مریضوں کی بروقت تشخیص کیلئے نجی ہسپتالوں، لیبارٹیز کی انتظامیہ آن بورڈ ٹریننگ سیشن کھول دیا گیا جس میں کمشنر ملتان ڈویژن ملتان کی ہدایت پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیم کا دورہ کیا۔۔۔

 جس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے پرائیویٹ ہسپتال اور لیبارٹری انتظامیہ کے ٹریننگ سیشن میں خصوصی شرکت کی، ہیلتھ کئیر کمیشن ممبران ڈاکٹر شفیق اور ڈاکٹر صدیق ثاقب نے ٹریننگ دی اس دوران اے ڈی سی جی اعتزاز انجم،محکمہ صحت کے افسران کی شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامدسندھو نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کی مکمل رپورٹنگ اور معلومات فراہمی کنٹرول میں اہم ہے ۔نجی شعبہ اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر مکمل عمل کرے ۔مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے ہدایات پر عمل نا کرنے والے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف ایکشن لینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں