گریجوایٹ کالج علی پور میں بے ضابطگیاں، رشتہ دار بھرتی

گریجوایٹ کالج علی پور میں بے ضابطگیاں، رشتہ دار بھرتی

مونڈکا (نامہ نگار)گورنمنٹ گریجویٹ کالج علی پور میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، قریبی رشتہ داروں کی بھرتی، سکندر نامی ملازمی کی پوسٹنگ سناواں اور حاضری علی پور میں لگائی جا رہی ہے۔۔۔

ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیل کے مطابق پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ نے اپنے بھانجے بھرتی کر لئے جبکہ سکندر نامی ملازم کی پوسٹنگ سناواں اور حاضری علی پور لگاتے ہیں ،سپرنٹنڈنٹ نے اکمل کو ساڑھے چار لاکھ کے عوض نوکری کا جھانسہ دیا،میرٹ میں پہلے نمبر پر آنے کے باوجود اکمل کو نوکری نہ دی گئی،اکمل نے مجبورہوکر گھر میں موجود زیورات اور گائے بیچ کر اڑھائی لاکھ روپے سپرنٹنڈنٹ کلر نیاز احمد کودئیے لیکن اس نے رقم ہڑپ کرکے اپنے بھانجے اسد عباس کو بھرتی کرا دیا۔ اکمل فرید نے ہائی کورٹ میں بھی درخواست دے رکھی ہے اور اینٹی کریپش کی ٹیم کے نوٹس میں بھی دیا ہوا ہے ۔متاثرہ نوجوان نے اعلیٰ حکام سے رقم واپس دلانے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں