عید میلاد النبیؐ کی آمد،صفائی ،سجاوٹ کے انتظامات شروع

ملتان(خبرنگارخصوصی)جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی و سجاوٹ کے انتظامات شروع کردئیے ہیں۔۔۔
اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز میلاد روٹس پر آپریشن کلین اپ کیا اور صفائی سکواڈ نے عبادت گاہوں اور شاہراہوں کی دھلائی و سکریپنگ بھی کی۔صفائی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے فیلڈ میں دورہ کیا اور عملہ صفائی کی کارکردگی کی انسپکشن کی۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ گل گشت،شاہ رکن عالم اور مظفر آباد روڈ پر کوڑے کے بڑے ڈھیر صاف کئے گئے ہیں جبکہ کمپنی کی مکمل مشینری ان روڈ کرکے صفائی میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔سی ای او نے کہا کہ شہریوں کی صفائی شکایات کے ازالے کیلئے 1139 کنٹرول روم مکمل فعال ہے جہاں شہری صفائی کے حوالے سے شکایات درج کرسکتے ہیں۔