وفاقی محتسب کے حکم سے بیوہ کو انشورنس کمپنی سے چیک مل گیا

وفاقی محتسب کے حکم سے بیوہ کو انشورنس کمپنی سے چیک مل گیا

ملتان (کورٹ رپورٹر)وفاقی محتسب کے حکم سے بیوہ کو انشورنس کمپنی سے اپنا بائیس لاکھ روپے کا چیک مل گیا۔

شمیم اختر نامی خاتون کی درخواست پر وفاقی محتسب ملتان آفس کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر زاہد ملک نے پندرہ دن کی قلیل مدت میں انشورنس کلیم کی مد میں بائیس ٹھ لاکھ کا چیک خاتون کو دلوا دیا، جس پر خاتون نے بتایا کہ اسکے خاوند نے 2005 میں انشورنس پالیسی خریدی تھی جبکہ اسکی وفات 2022 میں ہوئی عرصہ ایک سال سے اسٹیٹ لائف دفتر کے دھکے کھا رہی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں