پنجاب کالج خانیوال میں محفل قرات و نعت کا اہتمام

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پنجاب کالج خانیوال میں بسلسلہ ربیع الاول محفل حُسنِ قرأت محفل نعت کا انعقاد کیاگیا۔۔۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوامہمان خصوصی ڈا ئریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز ملک محمد کامران تھے مہمان خصوصی ملک محمد کامران نے طلبائسے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم ؐکی سیرت کے امتیازی پہلوؤں کو اجاگر کیا اور کہا کہ آپ ؐ کی سیرت شاہراہِ دستور و عمل ہے ہمیں اپنے اخلاق و کردار اس کے مطابق سنوارنے چاہئیں آپ ؐ سے محبت کے اپنے اپنے انداز ہیں ہمیں حضور سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے آپ ؐ کی سیرت کو پیشِ نظر رکھنا چاہئے نقیب محفل پروفیسر عبدالشکور تھے طلباء نے نہایت خوبصورت انداز میں تلاوت اور نعتیں پیش کی طلباء نے نہایت ادب سے مدحت کے نذرانے پیش کئے اس کے بعد ججز میں شامل اساتذہ نے حسن قرأت اور حُسنِ نعت میں پوزیشن لینے والے طلباء کا اعلان کیا محفل حسن قرأت میں محمد گوہر عمران نے اوّل ۔ محمد سعد نے دوم اور حافظ حماد نے سوم پوزیشن حاصل کی اسی طرح مقابلہ حُسنِ نعت میں پہلی پوزیشن محمد عدیل اور دوسری پوزیشن محمد مبشر اور تیسری پوزیشن محمد ابراہیم نے حاصل کی مہمان خصوصی ملک محمد کامران نے طلباء کو انعامات سے نوازا اس موقع پرڈاریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز ملک محمد کامران کو ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی آخر میں دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔منتظمین اساتذہ میں پروفیسر ساجد خان، پروفیسر ملک محمد بلال ، پروفیسر محمد شعیب اشرف ، پروفیسر زین العابدین ، پروفیسر رانا ریحان و دیگر شامل تھے ۔