میلسی ،سرکا ری سکولوں کے طلبہ تاحال درسی کتب سے محروم

میلسی ،سرکا ری سکولوں کے طلبہ تاحال درسی کتب سے محروم

میلسی (نامہ نگار) تحصیل بھر کے سینکڑوں سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کو تاحال درسی کتابیں نہ مل سکیں۔۔

،تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ،اساتذہ اور والدین کا شدید احتجاج۔تفصیل کے مطابق تعلیمی سال شروع ہوئے 6 ماہ ہونے والے ہیں لیکن فری ٹیکسٹ بکس ویئر ہاؤس میں تعینات اہلکاروں شاہد خاں اور سعید ممتاز کی مبینہ بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے تحصیل میلسی کے سینکڑوں سکولوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات تاحال درسی کتابوں سے محروم ہیں۔مختلف مرد و خواتین اساتذہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان دونوں اہلکاروں نے اپنے من پسند سرکاری سکولوں کو ان کے بچوں کی تعداد سے زائد کتابیں دیں۔جبکہ حکومتی پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولوں کو بھی سرکاری کتابیں دیکر نوازا۔یہی وجہ ہے کہ پرائمری کلاسز کے ہزاروں طلبہ و طالبات بالخصوص جبکہ دیگر کلاسز کے بچے بالعموم درسی کتابوں سے تاحال محروم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویئر ہاؤس میں کتابوں کی کمی کا بہانہ بنا کر اساتذہ کو ٹرخایا جا رہا ہے ۔والدین محمد زاہد،غلام رسول،نصیر احمد،محمد نعیم اور محمد کاشف سمیت دیگر نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مبینہ کرپشن،بدانتظامی اور نااہلی پر اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے اور ویئر ہاؤس میلسی کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں