ممبر بورے والا بار مظہر لنگڑیال کے قتل پر وکلا کا یوم سوگ
لیاقت پور (نامہ نگار) بورے والا بار ایسوسی ایشن کے رکن مظہر بغداد لنگڑیال ایڈووکیٹ کے قتل پر بار ایسوسی ایشن لیاقت پور نے یوم سوگ منایا۔۔
شہید ایڈووکیٹ کے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ۔جنرل سیکرٹری بار محمد اکرم چودھری نے کہا کہ آئی جی پولیس پنجاب وکلا پر ہونے والے قاتلانہ حملوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کا فوری نوٹس لیں اور وکلا برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔