ڈکیتی مزاحمت پر قاری کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار
سکندرآباد(نامہ نگا) ڈیرھ ماہ قبل دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے سکندرآباد کے قاری عبدالمحید کے اندھے قتل کے قاتلوں کو۔۔
ایس ایچ سٹی نے گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ڈیرھ ماہ قبل سکندرآباد چک آرایس کے رہائشی قاری عبدالمحید کو نامعلوم ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کرقتل کردیاتھا ،پولیس نے واردات میں ملوث ملزموں مزمل’ لطیف سہو’اظہر موہانہ’ا مان اﷲ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔