پٹواری کا کاشتکار کے گھر دھاوا،اراضی پر قبضہ کی کوشش
چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا) پٹواری کا متعدد افراد کے ساتھ غریب کاشتکار کے گھر دھاوا، اہلخانہ پر تشدد، رقبہ پر قبضہ کی کوشش۔۔
، پولیس تھانہ صدر نے شاہ محمد پٹواری تھہیم اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے پٹواری کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق مبینہ طور پر چوک سرورشہید تھانہ صدر کی حدود کے موضع پتل منڈا شرقی کا غریب کاشتکار اﷲ یار اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھاکہ اسی علاقہ کا پٹواری شاہ محمد تھہیم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوگئے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کردیا ۔ اﷲ یار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر کی خواتین کو بھی شدید زدوکوب کیا اور تشدد کانشانہ بنایا ۔ اور اسکے گھر اور رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ صدر کی نفری موقع پر پہنچی پٹواری شاہ محمد کو گرفتار کرلیا ۔