ڈی ایچ کیو وہاڑی میں لیبارٹریز سے سستے ٹیسٹوں کی سہولت میسر،ڈاکٹر علینہ
لڈن (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں جدید مشینری کی بدولت لیب ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹرز سے بھی انتہائی مناسب کم قیمت پر ہورہے ہیں۔۔
جن کا رزلٹ ایوریج سو فیصد ہے ان خیالات کا اظہار انچارج لیبارٹری ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر علینہ عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آٹو میٹک کیمسٹری اینالائزر کی بدولت اب تمام ٹیسٹ اسی مشین پر پرفارم کررہے ہیں جو مارکیٹ سے بھی کم قیمت پر ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ سی ای او ہیلتھ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مشکور ہیں ۔