وہاڑی،تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،سامان ہٹادیا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کے حکم پر ضلع میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔۔
اس سلسلہ میں چیف آفیسر ضلع کونسل سید ناصر نعمان شاہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر میلسی ارشد چوغطہ اور انفورسمنٹ انسپکٹر وہاڑی طارق گلزار نے عملہ کے ہمراہ میلسی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیااور سڑکوں کے اطراف موجود دکانوں کے تجاوز شدہ سامان کو ہٹادیا۔ چیف آفیسر ضلع کونسل سید ناصر نعمان شاہ نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق آپریشن جاری ہے جس کیلئے ضلع کونسل کے فیلڈ انسپکٹرز اور عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے ، کسی دکاندار کو سڑکوں کے اطراف تجاوزات قائم کرکے راہگیروں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننے دیں گے ۔دکاندار تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر ان کا سامان بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے سخت قانونی عمل میں لائی جائے گی۔