قلعہ کہنہ کی فوڈ سٹریٹ بحال کی جارہی،عامر خٹک
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے قلعہ کہنہ قاسم اور اطراف کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ144.8ملین روپے کی لاگت سے فوڈ سٹریٹ کی بحالی کا کام جاری ہے ۔46 دکانوں کی بحالی، 4ٹوائلٹ بلاکس بنائے جارہے ہیں۔ قلعہ کہنہ اور اطراف کے پورے مقام کو سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔سٹیڈیم میں نئی گھاس لگائی جارہی، بیٹھنے کی جگہ، نکاسی آب کا سسٹم بہتر کیا جارہا۔فوڈ سٹریٹ کی دکانوں کے کرایہ بارے محکمہ سپورٹس کو لکھا جاچکا۔ کمشنر انجینئر عامر خٹک نے حاجی کیمپ،لنگر خانے کا بھی دورہ کیا۔انہوں قلعہ کہنہ پر تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے قلعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کیلئے تاریخی پیکیج دیا ہے ۔والڈ سٹی اتھارٹی کے تحت قلعہ کہنہ اور درباروں کی لینڈ سکیپنگ اور فصیل تعمیر کی جائے گی۔محکمہ اوقاف ،حج اور پولیس سمیت تمام دفاتر کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔قلعہ کہنہ اور ملحقہ تاریخی مقامات کو والڈ سٹی اتھارٹی کے حوالے کیا جارہا ہے ۔