زرعی یونیورسٹی سب کیمپس میں محفل میلاد کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی سب کیمپس میں محفل میلاد کا انعقاد

بورے والا( سٹی رپورٹر )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس بورے والا میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں جامع مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم،فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن سٹاف نے شرکت کی ۔اس سلسلے میں قرآن خوانی کی گ،قاری محمد عمر فاروق نے ’’عصر حاضر کے اساتذہ کے فرائض تعلیمات نبوی ؐکی روشنی میں‘‘ پر قرآن و حدیث کے مطابق مفصل بیان کیا ۔اُن کا کہنا تھا کہ استاد ایک معمار کی حیثیت رکھتا ہے گزرتے لمحات کے ساتھ شاگرد اُستاد کا معیار بن جاتا ہے ۔ نبی آخر الزماںؐ کی تعلیمات سے استفادہ کر کے موجودہ دور کے اساتذہ معیار تعلیم میں بہتری لا سکتے ہیں ، ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے کہا کہ سید المرسلین،رحمۃ للعالمین،خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی ذات اقدس ہی ہے جو تمام نوع انسان کیلئے ایک مکمل لائحہ عمل اور ضابطہ حیات ہے ہمیں آپ ؐ کی سیرت کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے تاکہ ہم اس دنیا میں اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں تقریب کے اختتام پر درود وسلام پیش کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے دُعائے خیر کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں