وہاڑی میں 234پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،سید آصف

وہاڑی میں 234پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،سید آصف

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی ضلع بھر میں 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق کے ہمراہ بچوں کو قطرے پلا کر کیا۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 6 لاکھ 22 ہزار 516 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ 2374 ٹیمیں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے مقرر کی گئی ہیں جبکہ 2176 ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلائیں انہوں نے مزید کہا کہ انکاری والدین سے بحث میں وقت ضائع کرنے کی بجائے فوری ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں سی او او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق نے بتایا کہ 109 ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں،ڈسپنسریوں میں قطرے پلائیں گی 89 ٹیمیں بس ویگن سٹینڈ،ریلوے سٹیشن،بس سٹاپ پر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گی 402 ایریا انچارج پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گے انسداد پولیو 4 اکتوبر تک جاری رہیگی 5 اور 6 اکتوبر کو باقی بچ رہنے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں