ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
ملتان (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ سورج میانی میں کروائی گئی ۔
آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری، سی پی او ملتان منصور الحق رانا، ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران سمیت دیگر افسران نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔قرآن خوانی میں مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے ایس پی سٹی سے تعزیت کی۔