پیک سے منسلک48ہزارسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

پیک سے منسلک48ہزارسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیراہتمام پیک کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں سکول بیسڈ اسسٹمنٹ شروع ہوگئی ۔۔۔

محکمہ سکولز نے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدی ،پہلے روز اسلامیات کا پرچہ تھا جبکہ آج انگلش کا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پہلا پرچہ کسی مسئلے کے بغیرمکمل ہوا اور شیڈول کے مطابق پیپر شروع اور ختم ہوا، ٹیموں نے بھی چیکنگ کی۔ جاری مراسلے کے مطابق جنوبی پنجاب اور اپر پنجاب میں سیکرٹری سکولز مانیٹرنگ ٹیموں کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری سکولز ان کی معاونت کریں گے ، سیکشن آفیسرز کوآرڈینٹشن کے فرائض سرانجام دیں گے ، تمام ڈی پی آئیز سکینڈری اور ایلمنٹری احکامات کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں