بجلی چوری ،کرنٹ کے واقعات روکنے کیلئے 5منصوبے مکمل

بجلی چوری ،کرنٹ کے واقعات روکنے کیلئے 5منصوبے مکمل

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکونے بجلی چوری اور کرنٹ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے ایئریل بنڈل کنڈکٹر بچھانے کے 5منصوبے مکمل کئے ہیں۔۔۔

 ان منصوبوں کی تکمیل پر 66لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر ملتان شہر میں احمد آباد میٹروبس سٹیشن پر 12لاکھ 75ہزارروپے ،بلاک اے میٹرو سٹیشن نیوملتان میں 3لاکھ41ہزارروپے اور سعید کالونی میں 33لاکھ43ہزارروپے کی لاگت سے اے بی سی کیبل بچھائی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں