نشتر 2کی بروقت تکمیل کیلئے افرادی قوت بڑھائی جائے ،کمشنر

ملتان(لیڈی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نشتر ہسپتال2 کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر کی مقررہ ڈیڈ لائن تک تکمیل کیلئے افرادی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے ۔
عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری پر حکومت پنجاب کا خاص فوکس ہے ۔منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے اور نئی اسامیوں کی صورت میں بیروزگاری میں کمی آئے گی۔چیف انجینئر آئی ڈیپ قاسم افضل نے بتایا کہ بیسمنٹ میں پتھالوجی، سی ایس ایس ڈی، لانڈری، کچن ،مارچری،نماز کی جگہ، جنرل سٹور، ویسٹ مینجمنٹ بھی بیسمنٹ میں زیر تعمیر ہے ۔او پی ڈی، ریڈیالوجی، ایمرجنسی،40 بیڈز پر مشتمل ٹراما سنٹر،ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ڈائگناسٹک ڈیپارٹمنٹ گراؤنڈ فلور پر زیر تعمیر ہیں۔ زچہ و بچہ، شعبہ اطفال، امراض ہڈی کا شعبہ پہلے فلور پر زیر تعمیر ہے ۔6 موڈیلولر آپریشن تھیٹرز، پرائیویٹ کمرے ، انتہائی نگہداشت ،شعبہ انڈوسکوپی، میڈیسن بھی دوسرے فلور پر زیر تعمیر ہیں۔ٹیوب ویل مکمل آپریشنل، بجلی، سیورج سسٹم مکمل فعال ہوچکا ہے ۔