جعلی اے سی آر تیارکرنیکا الزام،ڈائریکٹر کالجز کیخلاف کارروائی

 جعلی اے سی آر تیارکرنیکا الزام،ڈائریکٹر کالجز کیخلاف کارروائی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر کالجز ملتان پر جعلی اے سی آر تیارکرنے کا الزام، ڈی پی آئی کالجز نے درخواست پر کارروائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کا چارج اس وقت خانیوال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز احمر رؤف کے پاس ہے ،ان پر بوریوالا کہ چار افراد نے سنگین الزام لگائے ہیں ،ڈی پی آئی کالجز پنجاب کو دی گئی درخواست میں قمر حسین ، محمد ریاض،رانا محمد عاشق اور محمد صابر نے الزام لگایا ہے کہ احمر رؤف نے 2018 اور 2019سے لیکر اب تک تمام اے سی آر بوگس نتائج پر تیار کرائے اور اس کی بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال کی سیٹ حاصل کی ،ان کے نتائج اور اے سی آر کی تصدیق کرائی جائے تو جھوٹ سامنے آجائے گا، یہ تمام کام بوریوالا کے کلرکوں سے ساز باز کرکے کیاگیا، انہوں نے اپنے تعلیمی کیریئر میں بھی دونمبری کی ،اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ز کے پینلز میں من پسند افراد کوشامل کیا، ہم انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار ہیں ، ان کو فوری ہٹا کر کوالیفائی افسر تعینات کیا جائے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں