مونڈکا،قبرستان پر بااثر افراد کا قبضہ،میتیں دفنانے میں مشکلات

مونڈکا،قبرستان پر بااثر افراد کا قبضہ،میتیں دفنانے میں مشکلات

مونڈکا(نامہ نگار) خان گڑھ کی بستی مہدی شاہ کے قبرستان کی تقریباََ 12 کنال سے زائد اراضی پر مبینہ قبضہ مافیا اور مقامی لوگوں نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے ۔۔۔

 ناجائز قبضہ کی وجہ سے قبرستان کی جگہ کم پڑ گئی، لوگ اپنے پیاروں کو دفن کرنے کے لیے پریشان، شہریوں، اہلیان علاقہ اور سول سوسائٹی خان گڑھ کا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے ناجائز قابضین سے قبرستان کا رقبہ واگزار کرانے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ریونیو کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بستی مہدی شاہ خان گڑھ کے قبرستان کی 12 کنال سے زائد وقف اراضی پر مقامی لوگوں آغاحسین، بلال حسین، ناصر حسین، محمد رمضان، یونس ،اللہ ڈتہ میکن، حبیب ،محمد بخش، ملازم حسین ،عابد حسین ،عبدالشکور، فضل حسین ،جعفر حسین ،خادم حسین ،اقبال حسین میکن، مرید حسین، مجید حسین کھیارہ، حمیدحسین کھیارہ، رشید حسین کھیارہ و دیگر، نے عرصہ دراز سے قابض ہوکر ناجائز تعمیرات کر کے اور اپنے قبضہ کی خرید و فروخت شروع کر رکھی ہے ۔ شہریوں کے قبریں مسمار کرکے قبرستان کی اراضی پر تعمیرات کر رکھی ہیں۔ جس کی محکمہ مال میں درخواستیں گزارنے باوجود قانونگو اور تحصیلدار نے قبضہ مافیاسے مبینہ سازباز کرکے ہر بار قانون کے تحت کارروائی میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں