مظفرگڑھ ،بلدیہ سیورمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

 مظفرگڑھ ،بلدیہ سیورمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)تین ماہ سے تنخواہوں سے عدم ادائیگی کیخلاف میونسپل کارپوریشن کے سیور مینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

وہ گلی،محلوں کے سیوریج مین ہولز میں اتر کر شہر بھر کی گندگی صاف کرتے ہیں مگر گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے انکے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے ،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ میں ممبران اسمبلی اور بااثر افراد کے 240 بوگس ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں جن کی تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے نکلوائے جارہے ہیں جن کی وجہ سے سیور مینوں کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہا ، صرف 22سے 25ہزار روپے تنخواہ ادا کی جارہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کا کہنا تھا کہ سیور مینوں کی تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل کیا جائیگا جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عمران شمس نے فنانس آفیسر اور چیف سینیٹری انسپکٹر سے جواب طلب کرلیا اور سیور مینوں کو 2 دن میں تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں